ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ بازارمیں بجلی کی لٹکتی بےہنگم تاریں مکینوں کیلئےوبال جان بن گئیں

Mazang Bazar Hazardous Electricity wires, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:  مزنگ مین بازارمیں بجلی کی لٹکتی بےہنگم تاریں مکینوں کیلئےوبال جان بن گئیں.
بجلی کی تاروں کے انبار زمین کی سطح سے کم بلندی پر لٹکنے سے حادثات کا خدشہ ہر وقت رہتا ہے۔ 


دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت تاریں رسیوں کی مدد سے بلندی پر باندھنے پر مجبور ہیں۔ 

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ  کرنٹ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں اور بجلی کی تاروں میں آگ لگ چکی ہے ۔

د کاندار وں کا کہنا تھا کہ بارش ہو تو  دوکانوں کی دیواروں میں کرنٹ آ جاتا ہے۔ متعدد بار شکایات کیں،  ویڈیوز بھی بھیجیں، لیسکو عملہ پھر بھی کوئی توجہ نہیں دیتا۔

د کانداروں کے مطابق عرصہ دراز سے بجلی کے تار اسی حالت میں لٹک رہے ہیں۔ انتظامیہ تاروں کی درستگی کے لیے بروقت اقدامات عمل میں لائے۔