پنجاب میں 205 سکولوں میں خطرناک کمرے، فوری مرمت کرنے کا حکم

1 Jun, 2024 | 08:48 PM

جنید ریاض:   پنجاب میں 205سکولوں کے کمرے خطرناک قرار دے دیئے گئے، ان میں سے پانچ سکول لاہور شہر میں ہیں۔ 
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسکولوں کے مخدوش کلاس رومز ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ گرمیوں  کی چھٹیوں میں کمروں کی تعمیر اور مرمت کا کام ہر صورت مکمل کرایا جائے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو  اپنے مراسلہ میں کہا ہے کہ  احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ادارے کے سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اس مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 205 سکولزکی خستہ حال عمارتوں میں سینکڑوں خطرناک کمرےہیں۔ لاہور کے سکولوں میں 5 سے زائد سکولوں میں درجنوں کمرےخطرناک ہیں۔

سکولوں کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ  اکثر سرکاری سکولوں کی عمارتیں اپنی مدت پوری کرچکی ہیں۔ کلاس رومز کی حالت مخدوش ہے،یہ کمرے کسی وقت بھی گر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں