شیخ مجیب کی ویڈیو ؛ ایف آئی اے نے تین مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا

1 Jun, 2024 | 08:38 PM

احمد منصور:  بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اپ لوڈ   کے معاملے میں تحقیقات کے حوالے سے  مزید  پیش رفت ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی  کو نوٹس جاری کرنے کے بعد  ایف آئی اے نے  3 اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق تین پی ٹی آئی لیڈرز  کو منگل کو  ایف آئی اے   11بجے انکوائری کیلئے بلا لیا گیا ہے،جن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں۔

 ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے  آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے  ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔ جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں