ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، سی اے اے کی جانب سے تیاریاں تیز

لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، سی اے اے کی جانب سے تیاریاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تیاریاں تیز، ائیرپورٹس پہ دی جانے والی موجودہ سہولیات کی کنسلٹنسی کے لیے فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

سی اے اے حکام نے کنسلٹنسی فرم کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ کنسلٹنسی فرم لاہور اور کراچی ائیرپورٹ پہ دی جانے والی مکمل سہولیات بارے تفصیلی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گی ۔ فرم مسافروں کے بہاؤ کے نظام کا جائزہ لے گی اور حل کے لیے تجاویز پیش کرے گی۔خواہشمند فرم میں 20جون تک کاغذات جمع کروا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کو ائیرپورٹس پر بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔