افشاں رضوان: شادمان مارکیٹ میں ہائی وولٹیج بجلی کے لٹکتے ہوئے خطرناک تار تاجروں اور مارکیٹ آنے والے شہریوں کے لئےخوف کے پھندے بن گئے۔
دکانوں کے باہر لٹکتے بجلی کی تاروں کے گچھے کسی بھی سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔ شہریوں اور تاجروں کو بجلی کے تاروں کے باعث لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے۔
شادمان مارکیٹ کے تاجروں اور وہاں آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں کے باہر لٹکتے گچھے کسی بھی سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بجلی کے تار بے حد نیچے ہونے کی وجہ سے یہ تاجروں سمیت خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے بھی خوف کا باعث ہیں۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ معمولی ہوا چلنے اور بارش کے دوران بجلی بند ہونا معمول بن چکا ہے۔ بجلی کے بے ہنگم تاروں کے باعث حادثے کا خطرہ رہتا ہے۔ بوسیدہ اورننگے تاروں سے ہماری جان ومال کو محفوظ بنایا جائے۔
تاجروں نے لیسکو حکام سے بجلی کے لٹکتے تاروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔