پنجاب کابینہ میں شمولیت، پاکستان پیپلز پارٹی تین وزارتوں پر بضد

1 Jun, 2024 | 06:54 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب کابینہ میں توسیع کے لئے  مسلم لیگ ن کے پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ 
مسلم لیگ نون کو  پیپلزپارٹی اور آئی پی پی سے پاورشئیرنگ فارمولاطے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔  دونوں پارٹیاں مسلم لیگ نون کی  خواہش سے ایک ایک وزارت زیادہ مانگ رہی ہیں۔ 
مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت  پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو دو وزارتیں دینے پر تیار ہے جبکہ پیپلز پارٹی تین وزارتوں پر اصرار کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی  کی پارلیمانی پارٹی کو  ان کی اعلیٰ قیادت کا سگنل ملتے ہی 2 وزارتیں دی جائیں گی۔  استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دی جائے گی ۔

پنجاب  حکومت  اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پرردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔  اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے  پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے۔  اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔ 
صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

مزیدخبریں