قاسم علی شیخ: بہاولنگر میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔
بہاولنگر کے محلہ اسلام نگر میں 8 سالہ بچی کے ساتھ اوباش نوجوان کی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تیسری کلاس کی طالبہ بوتل لینے کے لئے گھر سے نکلی تھی، ملزم اعجاز ورغلا کر بچی کو گھر لے گیا، جہاں ملزم نے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران دوسرا ملزم طارق گھر کے باہر نگرانی کرتا رہا۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او سجاد بلوچ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کررہے ہیں۔