بسام سلطان: پنجاب حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعدکرایوں میں کمی کروانے کے لئے سرگرم ہو گئی۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور نے آج ہفتہ کے روز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کیا جس میں طے کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے تین فیصد کمی کی جائے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاٹی کے سیکرٹری نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 86پیسے مزید کمی آئی،16اپریل سےاب تک ڈیزل کی قیمت290سےکم ہوکر 270روپےہو گئی ہے۔ 16اپریل سےاب تک ڈیزل19.78روپےسستاہوا۔ 16اپریل سےابتک مجموعی طورپرکرایوں میں 10 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
اب ڈیزل کی ڈیزل کی قیمت کے تناسب سے کرایوں میں 3 فیصد تک کمی کی گئی ،سیکرٹری آر ٹی اے
،سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ اوور لوڈنگ اور چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے پر سختی سے کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔