ویب ڈیسک : وزارت خارجہ کے سینئر افسران کا ساتھی سفارتکار دیارخان کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دیار خان کی موت کی تحقیقات کے لئے وزارت خارجہ کے افسران نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ۔ خط پر وزارت خارجہ کے گریڈ 20 کے 15 افسران کے دستخط موجود ہیں۔
خط میں وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزارت خارجہ کے سینئر سفارت کار ڈاکٹر دیار خان کی موت کا سبب این ایم سی کے جونیر سٹاف کی تنقید کو قرار دے دیا ۔ وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے سینئر سفارت کار ڈاکٹر دیار خان کی موت پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ہم وزارت خارجہ کے گریڈ 20 کے ایک قابل اور سینئر افسر دیار خان کی موت پر شدید تحفطات سے یہ خط لکھ رہے ہیں۔ دیار خان کو 4 اپریل 2024 کو نیشنل مینجمنٹ کورس کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ سینئر سفارت کار دیار خان کو جونئیر سٹاف نے نیشنل منیجمنٹ کورس کے دوران شدید تنقید اور ہتک عزت کا نشانہ بنایا، دیار خان کو ان کی ایک پریزینٹیشن کے باعث جونئر افسران اور سٹاف نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پریزینٹیشن پر ہونے والی تنقید کے باعث انہیں شدید تناو کا سامنا کرنا پڑا جس کا نتیجہ دل کے دورے کی صورت میں نکلا۔