اداکارہ زینب پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

1 Jun, 2024 | 06:14 PM

ویب ڈیسک:سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ، مریم نواز نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر زینب جیمل پر قاتلانہ حملے سے متعلق اپنا بیان جاری کیا ہے، جس میں مریم نواز نے لکھا کہ ’میں نے ڈی آئی جی آپریشن کو بغیر کسی تاخیر کے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’زینب کی الحمداللّٰہ قاتلانہ حملے میں جان بچ گئی ہے، خواتین کے خلاف جرائم سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا رہا ہے۔‘ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر دو افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس میں ان کو 6 گولیاں لگی تھیں۔

مزیدخبریں