ہری پور؛ معمولی تلخ کلامی پرسسرالیوں نے لڑکی اور اسکے باپ کو قتل کردیا

1 Jun, 2024 | 05:43 PM

ملک شاہد : ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے تاجر چوہدری سلیم اور اس کی بیٹی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

واقعہ ہری پور  کے تھانہ مکھنیال کی حدود میں پیش آیا، جہاں  بیٹی کے سسرالیوں کی جانب سے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ سے تاجر چوہدری سلیم اور اس کی بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس تھانہ مکھنیال واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کےہمراہ  موقع پر پہنچ گئی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور  منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں