ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی: اعجاز چودھری کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب

سانحہ 9 مئی: اعجاز چودھری کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اعجاز چودھری کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت نے تفتیشی افسر اور متعلقہ تھانہ ایس ایچ او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے، عدالت نے مزید سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer