انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اور گلفام احمد شامل ہیں۔ ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔ جبکہ ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر اندورا کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا ، ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے