ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کو پانچ گھنٹے میں تلاش کر لیا

Vietnam\'s Ambassador in Islamabad, City42, Ambassador\'s wife missing, Capital Territory Police, IG Ali Nasir Naqvi, Safe City Cameras
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تقریباً پانچ گھنٹے لاپتہ رہنے کے بعد  تلاش کر کے بحفاظت گھر پنچا دیا۔

سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد لے کر 7 ٹیموں نے سفیر کی اہلیہ کی تلاش کا آپریشن شروع کیا اور چند گھنٹوں میں لاپتہ خاتون کا پتہ لگا لیا۔  خاتون کو ان کے شوہر ویتنام کے سفیر کے ساتھ گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس  آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ماتحت ٹیموں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی ہے۔

ویتنام  کےسفیر کی اہلیہ موبائل فون اور پرس گھر میں چھوڑ کر  صبح 11 بجے گھر سے نکلی تھیں۔ کئی گھنٹے تک گھر واپس نہ پہنچنے پر ویتنام کے سفیر  نےاسلام آباد  پولیس سے رابطہ کیا۔ معزز سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہو جانے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی خود موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی۔

سفیر نے پولیس کو ریکارڈ کروائے بیان میں کہا کہ اہلیہ بیوٹی پارلر میں جانے کا کہہ کر نکلیں اور وہاں بھی نہیں پہنچی تھیں۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی ناراضگی چل رہی تھی۔