نو مئی،جلاؤ گھیراؤ کے مزید4مقدمات کا جیل ٹرائل شروع

1 Jun, 2024 | 04:25 PM

Ansa Awais

جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کوجلاؤ گھیراؤ کے مزید چار مقدمات کا جیل ٹرائل شروع کر دیا ۔برضمانت ملزمان اور وکلاء کو 6 جون کو ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل طلب کر لیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت نو مئی کے چار مقدمات پر ٹرائل کی سماعت کی ۔ عائشہ علی بھٹہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے والے دس ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے تمام بر ضمانت ملزموں کو 6 جون کوکوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کیلئے طلب کر لیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ان مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل ہو گا۔ 

مزیدخبریں