محسن نقوی کا سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ پر نوٹس ، جلد بازیاب کروانے کی ہدایت

1 Jun, 2024 | 04:20 PM

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ پر نوٹس ، لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہدایت جاری۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا اور انھیں سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس واقعہ کے بارے آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں