محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت، مری کے جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

1 Jun, 2024 | 04:07 PM

حیدر علی:  مری محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت  سے ایک بار پھر  ایکسپریس وے پھری سے ملحق جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

 ریسکیو حکام  کے مطابق مری میں محکمہ جنگلات  کی مبینہ غفلت  کی وجہ سے آئے روز جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے.مری میں ایکسپریس پھری کے جنگل میں ایک بار پھر  آگ بھڑک اٹھی,جس سے بڑے پیمانے پر جنگل اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آگ نے 4 سے 5 کنال کے رقبے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

 ریسکیو حکام آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایاجاسکاجبکہ دوبارہ  آگ کس طرح لگی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 یاد رہے کہ پھری کے جنگل میں 15 مئی کو آگ لگی تھی، ریسکیو ٹیمو ں نے  2 دن اور  ایک رات کی سر توڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

 خیال رہے کہ روڈ سے دور آگ بجھانے والی گاڑیوں کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو ریسپانس کرنے میں مشکلات سامنا رہا تھا۔

مزیدخبریں