ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں بنیں گی

پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صحافت کے طلباء کیلئے اچھی خبر ، پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کے 3 شعبہ جات کیلئے 2 نئی عمارتیں بنیں گی جس پر 80 کروڑ کی لاگت خرچ کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 3 شعبہ جات  میں ڈیجیٹل میڈیا ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن اور شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کی نئی عمارت بنیں گی۔ پرانی عمارت میں متعلقہ شعبہ جات کیلئے کلاس رومز اور دفاتر کی کمی تھی۔ اس منصوبے پر 80 کروڑ کی لاگت خرچ ہوگی۔ متعلقہ منصوبہ کیلئے فنڈنگ ہائر ایجوکیشن کمیشن کرے گا۔
ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے شعبہ جات کی تعمیر کیلئے ٹینڈز جاری کردیئےہیں۔