کومل اسلم: محکمہ فشریز نے پنجاب میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کردی۔
ڈی جی فشریز ، ڈائریکٹر ایکوا کلچر فشریز پنجاب کی افسران کو خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت دی گئی۔
حکام محکمہ فشریز کے مطابق جون سے 31 اگست تک بندی کا موسم ہے، جون سے اگست مچھلیوں کا بریڈنگ سیزن ہے ،بریڈنگ سیزن میں مچھلیوں کا شکار جرم ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔
حکام محکمہ فشریز نےغیر قانونی شکار روکنے کے لیے سکواڈ کو بلا تفریق کارروائیوں کی ہدایت دے دی ۔ حکا م کا کہنا ہے کہ بندی کے موسم میں جال سے مچھلی کا شکار نہیں کیاجاسکتا،صرف راڈ لائن اور لانگ لائن پر ہی شکار کی اجازت ہے ۔