ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ورلڈکپ: پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کیلئے آفیشل ترانہ ریلیز کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ´ساڈی واری اوئے ´ ریلیز کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ´ساڈی واری اوئے ´ ریلیز کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پی سی بی کی جانب سے ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´  ریلیز کردیا گیا ہےجسے علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔

یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے اور امنگوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 واضح رہے کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم بمشکل آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے 2-1 سے برتری حاصل کی تھی۔