علی ساہی:دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کر دی گئی ۔
پولیس کی جانب سے رواں سال صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ کیخلاف ایکشن میں 4147 مقدمات درج کیے گئے, پتنگ بازی میں ملوث 4277 ملزمان کو گرفتارکر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 244470 پتنگیں اور 16878 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔
گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 185 پتنگیں اور 3 دھاتی ڈوریں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔