حسن علی : جماعت اسلامی نے کسانوں کو چار سو ارب روپے کی دی جانے والی سبسڈی کی مانیٹرنگ شروع کردی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں مافیا کیسے کسانوں کی سبسڈی کھائے گا اس پر مانیٹرنگ سسٹم بنا دیا ہے ،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو جون کو کراچی میں ملین مارچ کریں گے۔
منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جنرل سیکرٹری امیر العظیم، جماعت اسلامی لاہور کے صدر ضیا الدین انصاری اور قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام 28سو ارب روپے بجلی کے وہ پیسے بھی دے رہے ہیں، جو استعمال ہی نہیں کرتی حکومت جاگیرداروں کے بجائے عام آدمی پر بجٹ میں اٹھارہ فیصد ٹیکس لگانا چاہتی ہے،ان کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو بے آسرا کردیا لیکن وہ جو سبسڈی دے رہی ہے اس کو مافیا کے منہ میں جانے نہیں دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ فارم سینتالیس والے اب حکومت میں آکر سوچ رہے ہیں جو فیصلے کر رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، لہذا سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس آنے کیلئے تیار ہوں تو جماعت اسلامی تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کیلئے تیار ہے۔