ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نیپرا نےبجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

  نیپرا نےبجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کا بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے اضافے کی منظوری رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

 نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، جون2024 میں بجلی صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 90 پیسے کی وصولی ہو گی، جولائی میں فی یونٹ 93 پیسے کے حساب سے وصولیاں کی جائیں گی، اگست میں بھی فی یونٹ 93 پیسے کی وصولیاں کی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer