ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر،نہم کے ہزاروں طلباء کی بورڈ رجسٹریشن نہ ہو سکی

سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر،نہم کے ہزاروں طلباء کی بورڈ رجسٹریشن نہ ہو سکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر،گرمیوں کی چھٹیاں جلد ہونے سے نہم کے ہزاروں طلباء کی بورڈ رجسٹریشن نہ ہو سکی،صدر پیکٹ پی ٹی یو کاشف شہزاد نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی بورڈ رجسٹریشن کی تاریخ میں فی الفور اضافہ کرے۔

نہم جماعت کے سینکڑوں طلباء بورڈ رجسٹریشن نہ ہونے سے متاثرہوئے ہیں۔سرکاری سکولوں کے نہم میں داخلوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔تاریخ گزر جانے کے باعث اب طلباء کی ریگولر رجسٹریشن جرمانے کیساتھ ہو گی۔صوبائی صدر پیکٹ پی ٹی یو کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ چھٹیاں جلد کر کے نہم کے طلباء کیساتھ ظلم کیا گیا۔سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے غریب طلباء رجسٹریشن کے جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔ انھوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کا نوٹس لیں اور بورڈز کو نہم کی رجسٹریشن بغیر جرمانے کے کرنے کا پابند کیا جائے۔



Ansa Awais

Content Writer