سٹی 42: خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کے بہترین نظام کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ جہاں ہیلتھ سسٹم فیل ہے،اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، پنجاب میں صحت کے بہترین نظام کی ضرورت ہے۔ہمیں پتہ چل رہاہے کہ بہت سی جگہوں پر ویکسین نہیں دی گئی ہے ۔صوبائی وزیرصحت نے صوبے میں محسن سپیڈ کی تعریف کی ۔
خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہرگھنٹے بعد ہم سے رپورٹ مانگتی ہیں۔