قیدیوں کی خوراک کیلئے جیل حکام نے 10ارب روپے مانگ لیے

1 Jun, 2024 | 12:41 PM

سٹی42: قیدیوں کی خوراک کیلئے جیل حکام نے حکومت سے 10ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے۔
جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قل 61ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کے کھانے پینے کی ضروریات کیلئے 10ارب کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی نسبت کھانے وپینے کے بجٹ سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ، رواں سال قیدیوں کی خوراک کیلئے ساڑھے 7 ارب کے فنڈز دئیے گئے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 25 فیصد اضافے کی وجہ قیدیوں کی تعداد میں 10ہزار کا اضافہ ہے۔ قیدیوں کے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے سے بجٹ میں اضافی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ قیدیوں کے کھانے میں ہفتے میں 6روز چکن فراہم کیا جارہا ہے۔ قیدیوں کا رواں سال میں ناشتے کا معیار بہتر بنانے سے اضافی بجٹ درکار ہے۔

جیل حکام نے کہا کہ اشیا کی بڑھتی قیمتوں اورجیل پاپولیشن میں اضافہ کی وجہ سے مزید فنڈز درکار ہیں۔

مزیدخبریں