ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ کےبعدتھانوں پرتعمیراتی کام سست روی کاشکار 

نگران وزیراعلیٰ کےبعدتھانوں پرتعمیراتی کام سست روی کاشکار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: لاہور کے تھانے حکومت کی عدم توجہی کاشکار ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے بعد تھانوں پرتعمیراتی کام سست ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نگران دورمیں تھانوں کی عمارتیں بنانے کا کام شروع ہوا  تھا۔جن عمارتوں کو بنایا جانا تھا ان کے تھانے دیگر تھانوں میں عارضی منتقل کر دیے گئے تھے۔شہرمیں نگران حکومت نے17 سمارٹ پولیس اسٹیشن کیلئےجگہ الاٹ کی تھی، 22پولیس اسٹیشنزکونگران حکومت نےدیگراداروں کی جگہ پولیس کے نام کرائی ۔تھانوں کی جگہیں تونگران حکومت میں منتقل ہوگئی، البتہ موجودہ حکومت کی جانب سےفنڈز جاری نہ ہوئے۔ لاہورمیں سمن آباد،شیراکوٹ،نواں کوٹ،بھاٹی گیٹ،شاہدرہ ٹاؤن ، نواب ٹاؤن ، ستوکتلہ ، جوہر ٹاؤن سمیت 39  تھانےبنائےجانےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب نئی عمارتوں کیلئےآئندہ بجٹ میں فنڈفراہم کرنےکیلئےسمریزبھجوائی جا چکی ہیں ،آئندہ بجٹ  میں فنڈ آنے کے بعد تھانوں کی عمارتوں پر ورکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔