ٹی 20 ورلڈ کپ: یوگنڈا  ٹیم کی جرسی تبدیل ، وجہ بھی سامنے آ گئی

1 Jun, 2024 | 12:20 PM

(ویب ڈیسک)آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل یوگنڈا کی ٹیم کو آخری وقت پر جرسی تبدیل کرنے کا حکم دینے کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  یوگنڈا کی ٹیم سے آئی سی سی کے معیار پر پورا نہ اُترنے کے باعث یوگنڈا کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی جرسی کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اصل جرسی کا انتخاب عوامی مقابلے سے شارٹ لسٹ کیے گئے تین میچوں میں سے کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیم کو اپنی جرسی تبدیل کرنے کے لیے کہا گیا تھا کیونکہ وہ لازمی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اس بات کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی ایک رپورٹ میں کی گئی جس سے پہلے آن لائن سامنے آنے والی متعدد تصاویر میں اسی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوگنڈا کی جرسی کا اصل ڈیزائن عوام کے لئے کھیلے گئے مقابلے کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔  یہ ڈیزائن مارچ کے اختتام پذیر میچ میں فاتح کے طور پر ابھرا تھا، یہ ڈیزائن یوگنڈا کے قومی پرندے، "گرے کراؤنڈ کرین"سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا،  تاہم جرسی کی آستینوں پر پنکھوں والا پیٹرن ہےجسے آئی سی سی کی جانب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یوگنڈا کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعلقات عامہ کے افسر مُسلی ڈینس کا جرسی کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  آئی سی سی نے ہمیں جرسی کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ہمارے پاس زیادہ تبدیلیاں کرنے کا وقت نہیں تھا, ہمیں اس وجہ سے پرانے ڈیزائن کو ہی لے کر چلنا پڑا۔ ہم نے اوریجنل ڈیزائن میں 20 فیصد تک تبدیلی کی ہے لیکن باقی ڈیزائن پہلے جیسا ہی ہے.

یاد رہے کہ یوگنڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ یوگنڈا ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 4 مئی کو افغانستان کے خلاف گیانا میں کھیلے گا۔

 یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں تقریباً 60 فیصد آبادی جھونپڑیوں میں رہتی ہے۔ جگی جھونپڑیوں میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے فاسٹ بالر جمعہ میاگی ایک رول ماڈل ہیں۔ ان کی وجہ سے یہاں کے باشندے جو فٹ بال کے بے حد شوقین ہیں، اب کرکٹ کو دلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم کا ڈیبیو ان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔

مزیدخبریں