کوٹ لکھپت ریلوےاسٹیشن , مسافر بغیر پنکھے کے ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور

1 Jun, 2024 | 12:07 PM

سٹی42 : کوٹ لکھپت ریلوےاسٹیشن پرمسافروں کیلئے سہولیات کافقدان،اسٹیشن پرقائم کردہ ویٹنگ رومزکباڑخانےکی شکل اختیارکرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت ریلوےاسٹیشن پر مسافروں کے لئےگرمی سےبچاؤ کیلئے  شیڈز کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔اسٹیشن پرنہ پینے کاصاف پانی موجود  ہے اور نہ ہی واش رومز کی سہولت میسر ہے۔گرمی سے نڈھال مسافر بغیر پنکھے کے ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مسافروں نے متعلقہ انتظامیہ سے مسائل حل کروانے کے لیے التجا کی ہے ۔

مزیدخبریں