والدین اللہ کی طرف سے قیمتی  تحفہ ہے، والدین کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام

1 Jun, 2024 | 11:53 AM

 راؤ دلشاد: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "والدین کے عالمی دن" پر پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

والدین کے عالمی دن پر مریم نواز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جائے۔بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار ومحبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین بچوں کی   غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ والدین کا اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لیے غیر متزلزل عزم و  خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتی  ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ والدین اللہ کریم کا سب سے قیمتی  انعام ہیں، اپنے والدین کی قدر اور احترام کریں۔ قرآن و سنت میں والدین کی درجات اورعزت و تکریم بیان کی گئی ہے۔بڑھاپے میں والدین کی خصوصی دیکھ بھال اور آف تک نہ کہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

مزیدخبریں