کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ، ایک شخص زخمی

1 Jun, 2024 | 11:22 AM

Ansa Awais

فاران یامین : پولیس کی تمام تر کوششیں ناکام، ڈاکو آزاد۔کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا،دائیں بازو پر فائر لگنے سے رفاقت نامی شہری زخمی ہو گیا، زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے،ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ کچا شہزادہ قبرستان کے قریب پیش آیا۔ڈاکو زخمی شہری سے پیسے موبائل اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں