لاہور : پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والے 2 پتنگ ساز گرفتار

1 Jun, 2024 | 11:09 AM

Ansa Awais

فاران یامین : مصری شاہ پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والے 2 پتنگ ساز گرفتار کر لئے، ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے تھے۔

مصری شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کارخانے پر چھاپہ مار کر پتنگ فروشی کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار کرلئے، دوران گرفتاری ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے تھے، خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں جاوید اور قیصر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی200 تیار پتنگیں 500 سے زائد پتنگیں تیار کرنیوالا خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزیدخبریں