ملک اشرف : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ ریٹائرڈ ہوگئے ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت تین سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 160 سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران کی سینارٹی میں اضافہ، 65 ویں نمبر پر آگئے ۔
سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنائی گئی نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کا سنیارٹی میں پہلانمبر برقرار ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد اکبر کا تیسرا نمبر برقرار ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر سجاد حسین سندھڑ کی سنیارٹی میں اضافہ، چوتھے نمبر پر آگئے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات راجہ غضنفر علی خان پانچویں نمبر پر آگئے ، لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، چھٹےنمبر پر آگئے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا، محمد اکمل خان ساتویں ،جج بینکنگ کورٹ لاہور ملک منیر احمد جوئیہ کی سنیارٹی میں دسویں نمبر پر آگئے۔اسی طرح خالد ارشد، چودھری طارق جاوید، تنویر احمد شیخ، صفدر علی بھٹی، غلام مرتضیٰ، طارق خورشید خواجہ، محمد عبدالرفیق، محمد کلیم خان، محمد فیصل احمد کی سنیارٹی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔