اداکار ارجن کپور اور املائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی ؟ خبریں سوشل میڈیا  پر آگئی

1 Jun, 2024 | 10:02 AM

سٹی 42: بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کے درمیان قطع تعلق کی خبریں سوشل میڈیا  پر گردش کررہی ہیں.

 بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق  ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد ارجن کپور  سے رشتہ منسلک کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا  اب اداکارارجن کپور  کیساتھ تعلقات میں نہیں ہیں، جوڑی نے پانچ سال تعلق  کے بعد ایک  دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ  دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پربغیر الزام لگائے  باہمی اتفاق اور رضامندی سے علحیدگی اختیار کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو گڈ مارننگ کا پیغام دیتے ہوئے ایک قول پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ زمین کا سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ایسے لوگوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کو دوسروں سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یہ زندگی میں سب کے پاس چند ہی ہوتے ہیں۔

 واضح رہے کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور لیونگ رلیشن شپ تھے  دونوں کو کافی بار متعدد جگہوں پر  ایک ساتھ دیکھاگیا ، رومانوی تعلق کے بعد 2018 میں دونوں کے درمیان شادی کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن گزشتہ 6 سال میں ایسا نہیں ہوا۔یاد  دونوں علیحدہ ہو رہے ہیں یا نہیں،  جوڑے کی جانب سے تاحال بریک اپ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں