عمران نیازی کی پہچان نفرت ،تقسیم اور جھوٹ کے سواء کچھ بھی نہیں، شہبازشریف

1 Jun, 2023 | 10:18 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے نظر ہٹانے کے لیے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کی شب اپنے نئے ٹویٹ میں کہا کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی عمران نیازی کی چال کو سمجھنے میں غلطی نہ کریں، 9مئی کے واقعات سے نظرہٹانے کیلئے وہ بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ مجھے انکے ہتھکنڈوں پر کوئی حیرانی نہیں. ایک ایسا شخص جو مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے، جو لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی ترغیب دے کر عسکری تنصیبات، ریاستی علامتوں اور شہداء کی یادگاروں پر حملے کروائے، وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے. وہ ایک ایسی تنظیم کے سربراہ ہیں جو لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ایک منظم ڈس انفارمیشن نیٹ ورک "Disinformation Network" چلاتی ہے. عمران نیازی کی پہچان نفرت ،تقسیم اور جھوٹ کے سواء کچھ بھی نہیں.

مزیدخبریں