تھیٹر کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

1 Jun, 2023 | 09:45 PM

ویب ڈیسک : لاہور اور قصور کے تھیٹر مالکان اور انکے نمائندگان کے وفد نے چیئرمین تھیٹر اینڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ  کی سربراہی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر  پنجاب آرٹس کونسل محمد محبوب عالم سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈرامہ ریہرسل و مانیٹرنگ انچارج پنجاب آرٹس کونسل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد انتظامی بنیادوں پر تھیٹر کودرپیش مشکلات کا سرکاری سطح پر تدارک تھا۔معروف فنکار قیصر پیا نے فنکاروں کو درپیش مشکلات کا احاطہ کرنے کے ساتھ تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔قیصر ثناءاللہ نے ڈرامہ کے سکرپٹ کے معیار پر زور دیا جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد محبوب عالم نے معیار بہتر کرنے کے لئے نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیۓ مقابلہ جات میں تعاون  کا بھی یقین دلوایا ۔

مزید ڈرامہ کے معیار کےلئے ڈرامہ مانٹیرنگ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر قیصر ثناء اللہ،ڈاکٹر اجمل،راحیل وارثی نے زور دیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مزید اقدامات کی درخواست کی جس پر محمد محبوب عالم نے کہا کہ اس حوالے سے فنکاروں اور تھیٹر انتظامیہ کا تعاون سب سے اہم ہے ورنہ بمطابق محکمانہ کارروائی بھی اپنا مقصد کھو دیتی ہے۔ جس پر قانون کے مطابق  انتہائی سخت کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا جس کی وجہ سے تھیٹر فنکار معاشی تنگدستی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ملاقات کے اختتام پر تھیٹر  اور فنکاروں کی فلاح کے حوالے سے کئی معاملات زیر غور وزیر بحث آۓ جس پر اگلی ملاقات میں مشترکہ لائحہ عمل اور اسکی تکمیل کے لیے اٹھاۓ جانے والے اقدامات کا فیصلہ کیا جائیگا۔ مزید  اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل احمد رانا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ تھیٹر پر بڑھتی عریانی و فحاشی کے خلاف پنجاب آرٹس کونسل مزید مناسب اقدامات آنیوالوں دنوں میں کرنے جارہی ہے۔

مزیدخبریں