ڈکیتی کے دوران شہری پر فائرنگ کرنے والا ڈاکو گرفتار

1 Jun, 2023 | 08:48 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)اچھرہ میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی شہری پر فائرنگ،ڈولفن فورس نے ایک ڈاکوکو گرفتار کر لیا، دو ڈاکو فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق3 ڈاکواچھرہ میں ایک گھر میں گھس گئے اور اہلخانہ کو یر غمال بناکر لوٹ مار شروع کی، شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی، اس دوران 15 کی کال پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق قریبی اور ملحقہ گھروں میں فرار ہونیوالے 2 ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ گرفتار ڈاکو سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے،جسے تھانہ اچھرہ کے حوالے کردیا گیاہے۔ زخمی شہری کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں