ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نےبادل برسنے کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نےبادل برسنے کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات    بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ،  بالائی سندھ، زیریں بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہےجبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،  کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے

محکمہ مو سمیات کے مطابق جمعہ کے رو ز اسلام آباد میں موسم خشک اور  مطلع  جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے  جبکہ خیبرپختونخوا  اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔   مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اورلاہور   میں  تیز ہواو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گاجبکہ  گلگت بلتستان اور  کشمیر   میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  کا امکان ہے۔