اداکارہ ثناء کا خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے  کا مشورہ

1 Jun, 2023 | 08:27 PM

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے  کا مشورہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء  نواز نے حال ہی میں اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خلع لے لی ہے۔ ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ" انہوں نے خلع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ وہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہیں۔"

اب ثناء فخر کا ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔   اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز چننے کو کہا جا رہا ہے جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ "دیکھیں مرد وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔"

مزیدخبریں