ویب ڈیسک : اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈال دی ،پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیاگیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پولیس کاکہناہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیاگیا، پرویز الٰہی کرپشن کے کیسز میں مطلوب ہیں، پرویز الٰہی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیاتھا،اینٹی کرپشن پولیس کئی روز سے گرفتاری کی کوشش کررہی تھی۔اینٹی کرپشن پنجاب نے کہاکہ پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں،سابق وزیراعلیٰ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا جائے گا،اینٹی کرپشن پولیس پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔
چوہدری پرویز الہی کو انٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا #فتنہ_ختم #PervaizElahi pic.twitter.com/CPVHEXWYfY
— Mianjunid (@mianjunaid631) June 1, 2023