علی ساہی :آئی جی پنجاب کے حکم پرسب انسپکٹرز سےانسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کےلئے اجلاس ہوا .انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کی منظوری دےکر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی کےلئے 819 سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے اورقواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں لاہور کے 31،بہاولپور ریجن کے 61 ، ڈی جی خان 20، فیصل آباد 28، گوجرانوالہ کے 42 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔گجرات کے 23، ملتان 18 ، راولپنڈی 33، ساہیوال 9 ،سرگودھا 56، شیخوپورہ کے 30 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورگزشتہ 4ماہ کے دوران 1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن دے چکے۔آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارک باد ، بھرپور محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر ہدایت منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی انعام وحید خان سمیت متعلقہ افسران و سٹاف نے شرکت کی ۔