ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  

1 Jun, 2023 | 07:02 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اداراہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی ریکارڈ 37.9 فیصد کی سطح پر رہی جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے ، گزشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا،  سب سے زیادہ سبزیوں ، دالوں اور چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا، کنزیومرپرائس انڈیکس کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد تھی، جس کو ادارہ شماریات نے اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح قرار دیا تھا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہانہ بنیاد پر مئی میں اپریل کے مقابلے میں 1.58 فیصد اضافہ ہوا، جس میں اربن سی پی آئی میں 1.50 فیصد اضافہ اور رورل سی پی آئی میں 1.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں