انسانوں جیسےتاثرات دینے والاروبوٹ بھی مصنوعی ذہانت کےاثرات پر سوچتا ہے

1 Jun, 2023 | 06:01 PM

ویب ڈیسک: خبر رساں ادارہ رائٹرز نے بتایا ہے کہ انسانوں کی طرح گفتگو کرنے اور انسانوں جیسے ہی تاثرات چہرے پر ظاہر کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک کمپنی کا بنایا ہوا یہ ہیومنائیڈ روبوٹ انسانوں کی طرح ہی مصنوعی ذہانت کےممکنہ خطرات پر غور بھی کر سکتا ہے۔  

رائٹرز کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر میں پوسٹ کی گئی ویٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم ایک کمپنی نے انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جو تقریباً انسانوں کی طرح ہی قدرتی گفتگو کر سکتا ہے، چہرے کے تاثرات بنا سکتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر غور بھی کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں