ویب ڈیسک: عمران خان کی چوتھی شادی کی امیدوار خاتون سامنے آ گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چوتھی شادی کی خواہشمند خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں برطانوی ٹک ٹاکر خاتون ’جیا خان‘ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سابق وزیراعظم سے شادی کی خواہش ظاہر کرتی ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو شادی کی پیشکش بھی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بڑا جھٹکا ، 100 سے زائد کھلاڑی چھوڑ گئے
برطانوی ٹک ٹاکر خاتون کا کہنا ہے کہ ’’عمران خان کی زندگی سے گلیمر ختم ہوتا جا رہا ہے، میں شادی کر کے ان کی زندگی میں گلیمر واپس لانا چاہتی ہوں، میں بشریٰ بی بی سے ان کا رشتہ ختم کروا کر شادی کرنا چاہتی ہوں، عمران خان کی عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘‘
خاتون ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ’’عمران خان نے جمائما سے شادی کی پھر ایک خوبصورت اور گلیمرس خاتون صحافی سے شادی کی لیکن بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر کے ان کی زندگی میں گلیمر ختم ہو گیا، میں اس گلیمر کی کمی کو پورا کرنا چاہتی ہوں، میں ان کی شوخ مزاج اہلیہ بننا چاہتی ہوں۔