ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کےدارالحکومت کیئف پر رات گئےحملہ میں 3 افراد ہلاک

City42, Ukraine Capital attacked, City42
کیپشن: کیف میں ایک عورت اپنی بیٹی کی لاش پر نوحہ کر رہی ہے، جو کیف پر بدھ کی رات کے حملے کے دوران ماری گئی۔ فوٹو:Getty Images
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روس یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقوں میں رات گئے ہوئے تازہ فضائی حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 کیف کی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے شامل ہیں جس نے دارالحکومت کے مشرقی مضافات میں واقع یسنیاسکی ضلع کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ شب حملہ دنیپرو کے علاقے میں بھی ہوا جو شہر کے مرکز سے قریب ہے۔ رواں ماہ دارالحکومت پر یہ اٹھارواں حملہ ہے۔

یوکراین کے فوجی زرائع نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں سات افراد زخمی ہوئے۔

سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی جائے وقوعہ کی تصاویر میں ریسکیو ٹیموں کو عمارتوں کے رہائشیوں کی مدد کرتے ہوئے اور باہر سڑکوں پر متاثرہ عمارتوں کا ملبہ بکھرا ہوادکھایا گیا ہے۔

 مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں حکام نے ایک گھنٹہ قبل ممکنہ حملے کی وارننگ دی تھی۔