جونئیر ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان بھارت کے ساتھ پنجہ لڑائے گا

1 Jun, 2023 | 12:54 PM

ویب ڈیسک: جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے دی۔  فائنل میں پاکستان جونئیرز آج بھارت کے ساتھ پنجہ آزمائی کریں گے۔

جمعرات کے روز عمان کے شہر صلالہ میں جونیئر ایشیاء کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ملائشیا کے ساتھ سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے صرف 9 منٹ میں 5 گول کئے۔عبدالرحمان نے دوسرا، چوتھا اور پانچواں گول کر کے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پلیئر آف دی میچ عبدالرحمان قرار پائے۔

پاکستان جونئیرز کی طرف سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان اور دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد، چوتھا گول 48 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور پانچواں گول بھی عبدالرحمٰن نے 51 ویں منٹ میں کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

پاکستان کے لئے چھٹا گول 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے اسکور کیا جبکہ ملائشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے ایک ایک گول اسکور کیا ، 

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ جاپان کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ کا فائنل میچ آج پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا، فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شب 9 بجے کھیلا جائے گا۔ بھارت نے سیمی فائنل میں کوریا کی ٹیم کو 1-9 سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں