وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورہ پر ترکیہ جائیں گے

1 Jun, 2023 | 12:29 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ ترک صدر طیب اردگان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترکی کے نومنتخب صدر طیب اردگان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ ترکیہ شیڈول کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکی کے نومنتخب صدر طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم طیب اردگان کو دوبارہ صدارت کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ جہاں سے وہ خصوصی پرواز سے ترکیہ روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں