ڈالر سستا ہو گیا

1 Jun, 2023 | 11:38 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہونے کے بعد 300 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر بند ہوا تھا۔

 اسٹاک ایکسچینج، مثبت آغاز منفی میں تبدیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ہی منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 299 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں