ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن نقوی

عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ترقیاتی منصوبوں کےتعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں  لاہور کے میگا منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر ،نئے منصوبوں کے تعمیراتی کام کےآغاز کو جلد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیزائن ودیگر ضروری امور فوری طے کئے جائیں۔

ارفع کریم ٹاور، فیروز پور روڈ تا پائن ایونیو منصوبے پر رپورٹس پیش کی گئیں،ستوکتلہ نالہ ،مین بلیو وارڈ تا والٹن، سی بی ڈی پراجیکٹ پر رپورٹس پیش کی گئیں،ایئر پورٹ پرشجر کاری ،لینڈسکیپنگ کیلئے پی ایچ اے کو جلد کام مکمل کرنیکی ہدایت جاری۔

محسن نقوی نے مال روڈ کی گرین بیلٹ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت دی،اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری ،چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر ،ڈی جی ایل ڈی اے ،نیسپاک، ایف ڈبلیو او اور ڈی جی پی ایچ اے  نے شرکت کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر