(ویب ڈیسک)سدھو موسے والا کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں جواہر کے میں ادا کی گئیں، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ آخری رسومات میں شریک تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
پنجاب گلوکار کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے والد نے اپنی پگڑی اتار کر ہجوم کی طرف کی، بعض لوگوں کے مطابق آنجہانی گلوکار کے والد نے اپنے سر سے پگڑی اتار کر لوگوں کی طرف لہرائی جس کا مطلب ہے کہ میرا سب کچھ لٹ گیا۔سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر والد کی ایسی حرکت کہ لوگ رونے پر مجبور ہوگئے۔
قتل ہونے والے سدھو موسے والا کی آخری رسومات پوسٹ مارٹم کے بعد ادا کی گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آنجہانی گلوکار کو 24 گولیاں ماری گئیں۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، ان کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی تھی۔